موسم

دیامر: بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے زمینی رابطہ منقطع

چلاس(مجیب الرحمان) دیامر بھر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری ،داریل ،تانگیر، کھنر، ہڈر ،تھک، بابوسر، نیاٹ، بٹوگاہ میں کئی فٹ برف ریکارڈ، دور افتادہ علاقوں کا چلاس شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔برفباری سے تمام راستے مسدود ہوگئے ہیں اور آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے مقیم افراد محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے بالائی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔شاہراہ قراقرم گونر فارم اور ہربن میں سلائیڈنگ سے بند ہونے کی بناء پر مسافروں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔بعد ازاں روڈکھولنے پر مسافروں نے سکھ کا سانس لیا اور ٹریفک رواں دواں رہی۔جبکہ ہربن کوہستان میں مسافروں نے اپنی مدد آپکے تحت چھوٹی گاڑیوں کے لئے روڈ کھول دیاہے۔گزشتہ روزکوہستان لوٹر میں بند ہونے والی شاہراہ قراقرم کو رات گئے کھول لیا گیا۔جس کی وجہ سے پھنسے مسافر قریبی سٹیشنوں اور ہوٹلوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔چلاس شہر اور گردونواح میں بھی موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔دور دراز کے علاقوں محصور افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سڑکوں سے برف ہٹانے کا بندوبست کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button