متفرق

نومنتخب رکن اسمبلی نے شیناکی کا دورہ کیا، شاندار استقبال، بیل کا تحفہ دیا گیا

ہنزہ ( اجلال حسین ) نو منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان میر سلیم خان کا گزشتہ روز ہنزہ شناکی کے علاقے حسین آباد، مایون، خانہ آباد اور ناصرآباد کا خصوصی دورہ کیا، ا نتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کو شناکی میں بھاری اکثیریت سے کامیاب کرانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا، عوام نے میر سلیم خان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ناصر آباد کے عوام نے میر سلیم خان کو بیل کا تحفہ پیش کیا میر سلیم خان نے تحفہ پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بیل کو عوامی مفاد کے منصوبے پر استعمال کرنے کا مشورہ دے کر ناصر آباد عوام کو تحفتاً واپس کردیا۔

ہنزہ ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب ممبر میر سلیم خان نے گزشتہ روز ہنزہ کے علاقہ شناکی کے علاقے حسین آباد، مایون، خانہ آباد اور ناصر آباد کا خصوصی دورہ کیا۔ اس دوران عوام نے گاوں گاوں گلی گلی میر سلیم خان کا شاندار طریقے سے استقبال کیا۔ اس موقع پرنو منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے شناکی کے عوام کا پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار کو بھاری اکثیرت کے ساتھ کامیاب کرنے پر شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی شناکی کے عوام نے میرغضنفر علی خان کو کامیاب بنانے میں اہم کر دار ادا کیا تھا تاہم اس دفعہ کے ضمنی انتخابات ماضی سے مختلف تھا، جس میں مجھے ہرانے کے لئے نہ صرف اپنی پارٹی کے لوگ سرگرم تھے، بلکہ سرکاری مشنری بھی استعمال ہورہی تھی، اور مضبوط امیدوار میدان میں مجھے ہرانے کے لئے ہر قسم کے حربے استعمال کر چکے تھے۔ تاہم شناکی کے عوام بلخصوص ناصر آباد کے عوام نے مجھے کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے میرے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

میر سلیم خان نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے انتخابات میں کامیاب کرکے پیچھے ہٹنا نہیں ہے بلکہ طاقت بن کر میرا ساتھ دینا ہوگا چونکہ عوام جب تک میرا ساتھ نہیں دینگے میری کوئی حیثیت نہیں ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ ہمارا رابطہ روزانہ کی بنیاد پر ہو گا جس کے لئے علاقے کے عمائدین اپنے گاوں سے متفقہ طور ایک سے دو نمائندوں کا انتخاب کرینگے جس کے ساتھ ہمارا رابطہ ہو گا اور پورے ہنزہ سطح پر ایک باڈی تشکیل دی جائے گی جن کے مشاورت سے علاقے کی ترقیاتی منصوبے ترجیجی بنیاد کے حساب سے رکھا جائے گا۔

میر سلیم خان نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت ہر فرد کو سرکاری نوکری نہیں دے سکتی بلکہ اس کے لئے ہر فرد کو اپنے پاوں پر کھڑا ہونے کے لئے محنت کر نا پڑے گا ، تجارت، سیاحت ہماری علاقے کی ریڈ کی ہڈی کے مانند ہے اس سے فائدہ اٹھانا پڑے گا گزشتہ سال دس لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی سیاح نے علاقے کا دورہ کیا انشاللہ آئندہ سال بیس لاکھ سے زائد سیاح آئے گے جن کے لئے ہمیں تیاری کر نا پڑے گا ہم نوجوانوں کے لئے یوتھ لون دلانے کے لئے بھر پور تعاون کر جس کے لئے یوتھ کو آگے انا پڑے گا ۔

saleem

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہمسایہ میں دوست ملک چین ہے ہمیں ان سے فائدہ لینا ہوگا اگر ہم ہمسایہ دوست ملک چین سے فائدہ نہیں لینگے تو اس سے بڑی بے وقوفی اور کوئی نہیں ہو گی اس کے لئے ہمسایہ ملک دوست چین سے تجارت، سیاحت اور دیگر اہم شعبوں میں اس سے استفادہ حاصل کرنا ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر جان عالم نے شناکی میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شناکی کے عوام نے گزشتہ ہونے والی ضمنی انتخابات میں ہمیں بھاری اکثریت کے ساتھ جیتا کر اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی علاقے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے نہ کی کوئی اور پارٹی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہونے والی ضمنی انتخابات ہمارے لئے ایک بہیت بڑا چیلج تھا جو کہ ہنزہ کے عوام نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے میر سلیم خان کا کامیاب کر دیا اور ہمیں توقع ہے کہ انشاللہ میر سلیم خان ایک نوجوان ، نڈر اور قابل لیڈر ہے عوام کے مسائل کرنے میں اپنا کردار ادا کریگا۔ ہم شکر گزار ہے شناکی کے عوام کا جنہوں نے پارٹی پر اعتماد کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار کو کامیاب کر دیا۔ اس سے قبل شناکی کے عوامی نمائدوں نے علاقے میں ہو نے والی مسائل سے آگاہ کرنے اور انتخابات میں کامیابی کے بعد شکریہ ادا کرنے کے لئے علاقے کے عوام کو یاد کرتے ہوئے پہلی ہی فرصت میں شناکی کا دورہ کرتے ہوئے عوام کا دل مزید جیت لیا اور ہمیں توقع ہے کہ میر سلیم خان ہی ہمارے مسائل حل کرکے 2020کے انتخابات میں سو فیصد ووٹ شناکی علاقے سے لینے میں کامیاب ہو نگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button