متفرق

میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، حاجی غندل شاہ ڈویژنل صدر مسلم لیگ دیامر

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ن لیگ کی بہترین پالیسیوں کے سبب عالمی سطح پر حکومتی کارکردگی کو سراہا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں سے عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی آرہی ہے ملک میں بجلی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ، موٹرویز کے منصوبوں اور میٹرو بس جیسے منصوبوں سے عام آدمی کی زندگی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ 2018 کے عام میں مسلم لیگ بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کرے گی ۔۔۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا ایجنڈا ملک بچانے کا ہے جبکہ کئی شخصیات ملک کو کھوکھلا کرنے کے درپے ہیں جن کے خلاف مسلم لیگی ورکر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button