کمیلہ کوہستان ( نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر کوہستان مشتاق احمد نے کہا ہے کہ متاثرین نے داسو ڈیم کے تعمیراتی کام میں تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ جبکہ انہوں نے کہا ہے کہ وہ طے شدہ ڈیڈلائن پر نظر ثانی بھی کریں گے ۔ ڈی سی آفس کوہستان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہستان نے بدھ کے روز متاثرین داسوڈیم سے ملاقات کی ۔ جس میں ڈیم مسائل پر بات چیت کی گئی۔ پریس ریلیز کے مطابق متاثرین کی کمیٹی نے ڈی سی کوہستان کو یقین دلایا کہ وہ داسو ڈیم پر کام میں رکاوٹ نہیں بنیں گے اور اپنی طرف سے طے شدہ ڈیڈلائن میں توسیع کیلئے 23اکتوبر کو 80رکنی کمیٹی سے مشاورت بھی کریں گے ۔پریس ریلیز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہستان نے متاثرین کے جائیز مطالبات چیف سکرٹری خیبر پختونخواہ کے سامنے پیش کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اُن کے جائیز مطالبات پورے کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ متاثرین داسو ڈیم (زیرآب ) جو داسو ڈیم میں اکثریتی متاثرین ہیں جن کی ہزاروں کنال اراضی واملاک زیرآب آرہی ہیں نے9نکاتی مطالبات کی عدم منظوری پر تیئس اکتوبر کی ڈیڈلائن دی تھی جس کے بعد تمام کام بند کرنا تھا ۔دوسری جانب ڈی سی آفس داسو میں ڈیم متاثرین زال کیمپ کے کو معاوضوں کے چیکس بھی دیدئے گئے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر روڈ ز ملک رفاقت بھی موجود تھے ۔ امدادی رقوم ملنے پر متاثرین نے ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کا شکریہ ادا کیا۔گزشتہ روز10 افراد میں معاوضوں کے چیکس تقسیم کئے گئے تھے جبکہ بدھ کے روز 13افراد میں کو معاوضوں کے چیکس دیدئے گئے ، یوں کل 23گھرانوں کی اب تک معاوضے مل چکے ہیں ۔ معاوضوں کے عمل کو مقامی متاثرین نے نیک شگون قراردیاہے ۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔