متفرق

ہنزہ میں زلزلے سے بچاو کی مشق، سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کے ہزاروں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا

ہنزہ ( اجلال حسین ) فوکس پاکستان کے زیر اہتمام ہنزہ بھر میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں گزشتہ روز زلزلے سے بچاو کی مشقیں ہوئیں۔ اس دوران احتیاطی تدابیرسے عوام کو آگاہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی آباد میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر ہنزہ پٹن (ر)سمیع اللہ فاروق بطور مہمانِ خصوصی شریک تھے۔

 اس موقع پر کلاس رومز اور دیگر اداروں میں زلزلے کی صورت میں ہر فرد کو اپنی جان بچانے کے لئے اقدامات کی مشقیں کروائی گئیں۔

تقریب سے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوکس پاکستان کی عوام کوقدرتی آفات سے بچاو کے سلسلے میں آگاہی مہم قابل تحسین ہے۔ اس سے قبل بھی ہنزہ میں نہ صرف قدرتی آفات بلکہ ٹریفک حادثات اور آگ پر قابو پانے کےعلاوہ دیگر حادثات میں بھی اہم کردار کرتے ہوے درجنوں قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے اداروں سے بھر پور تعاون کرے گی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ہنزہ ، فوکس پاکستان کے تربیت یافتہ اہلکاروں نے اس دن کے حوالے سے طلباء اور دیگر عوام کو آگا ہ کر دیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button