سیاست

ٹھیکیدار ہمایون شاہ پی ٹی آئی یاسین کا صدر منتخب

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹھیکیدار ہمایون شاہ پی ٹی آئی یاسین کے صدر منتخب ہوگئے ۔ خلیفہ دلاور جنرل سیکرٹری ،راجہ عبدالصور خان پریس انفارمیشن اور وزیرمحمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری بن گئے ۔یاسین کے معروف سیاسی شخصیت ٹھیکیدار ہمایون شاہ پی ٹی آئی تحصیل یاسین کے صدر اور خلفیہ دلاور شاہ جنرل سیکرٹری ، راجہ عبدالصبور خان پرانفارمیشن سیکرٹری ،سابق چیرمین یونین کونسل وزیرمحمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،سیدعلی شاہ کوفنانس سیکرٹری مقرار ہوگئے ۔جبکہ یاسین کے مختلف علاقوں سے تحصیل یونٹ کے لیے چار سینئرنائب اور چار نایب صدور کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کورکمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی تحصیل یونٹ یاسین کے کابینہ تشکیل دیا گیا ۔ممبران کورکمیٹی نے اتفاق رائے سے ٹھیکیدار ہمایون شاہ کوتحصیل یاسین کاصدر، خلیفہ دالاور شاہ کوجنرل سیکرٹری ،راجہ عبدالصبور پریس انفارمیشن سیکرٹری ،سیدعلی شاہ فنانس سیکرٹری ،خالدحسین آفس سیکرٹری ،وزیرامان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرارکیا ۔جبکہ تحصیل کابینے میں چار سینئرنائب صدور اور چارنائب صدور کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب نے نومنتخب صدر اور ممبران کو پھولوں کا ہار پہنایا اور مبارک باد دیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button