عوامی مسائل

دنیور، شادیوں کے دوران ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد

گلگت (پ ر)اسسٹنٹ کمشنر دنیور کمال حسین قمر کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر سب ڈویژن دنیور میں شادیوں میں ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے استعمال پر دفعہ 144عائد کردیا اسسٹنٹ کمشنر دنیور کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شادی میں ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد کردیا ہے اگر کسی کو بھی قانون کی پامالی کرتے ہوئے دیکھا گیا تو قانونی کاروائی کی جائے گی اور جس شادی میں ہوائی فائرنگ یا پٹاخے پھہوڈے جائیں گے اس میں دلہے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں امن و عامہ کا قیام انتظامیہ کی اولین زمہ داری ہے اور انتظامیہ اپنی زمہ داری سے مکمل طور پر آگاہ ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button