کھیل

نگر سے تعلق رکھنے والے چار باہمت نو جوانوں نے ڈرنچی پیک سر کرلیا

نگر(پ۔ر) واجد اللہ ڈرنچی پیک پر واجد اللہ نے اپنے ساتھیوں سمیت سبز ہلالی پرچم لہرا دیا ۔چوٹی کو پہلی بار سر کرنے والے نوجوانوں کا نگر خاص میں شاندار استقبال ،میرآف نگر میر قاسم علی خان بھی ان کے استقبال کے لیے پہنچ گئے،نوجوانوں میں بہت صلاحیت موجود ہے حکومت ان کی حوصلہ افزائی کرے تو بڑے کارنامے سرانجام دینگے ۔

نگر میں موجود واجد اللہ ڈرنچی پیک پرنگر سے تعلق رکھنے والے چار نوجوانوں نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر چوٹی کو پہلی بار سر کرنے عزاز حاصل کی۔سرکرنے والے نوجوانوں میں گروپ لیڈر واجد اللہ ،ساجد میر ،یاسین اور فداْ حسین شامل ہیں ۔چوٹی 6400میٹر کی بلندی پر ہے جسے ابھی تک کسی نے سر نہیں کیا تھا ،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر آف نگر میر قاسم علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں نوجوانوں میں صلاحیت موجودہے وہ پاکستان کے کسی بھی کونے میں نہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے وفاقی و صوبائی حکومتوں نے ہمیشہ اس خطے کے آفراد کو نظرانداز کیا ہے اور یہاں کے نوجوانوں میں موجود صلاحیتوں کو ذائل کردیا ہے ،گلگت بلتستان بلخصوص نگر کے نوجوانوں کو حکومت کی جانب سے رہنمائی حاصل ہو تو یہ پوری دنیا میں وطن عزیز پاکستان کے نام روشن کرسکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ڈرنچی پیک کو سے کرنے والا واجد اللہ اپنے محدود وسائل کے باوجود اس سے پہلے کئی چوٹیاں سر کر چکا ہے لیکن افسوس کہ اس کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں ہوئی اس بار بھی اپنے مدد آپ اس باہمت جوان نے باقل تسخیرچوٹی کو سر کو کے گلگت بلتستان کا نام روشن کر دیا ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button