بلاگز

نومبر میں سیاسی درجه حرارت

یکم نومبر کو پاکستان پیپلزپارٹی دنیور گلگت میں پر روز عوامی جلسه کرنے جا رھی ھے. سیاسی قائدین کے مطابق یه جلسه آغاز تحریک حق ملکیت و حق حاکمیت ھے. سابق حکمران جماعت آخر کار میدان میں انے کا فیصله کر ھی لیا….بھت دیر کردی مھربان آتے آتے .. اگر حقیقی معنوں میں پی پی پی گلگت بلتستان کے حقوق کی ترجمانی کرتے ھوۓ ایک تحریک کا آغاز کرتی ھے تو عوامی سطح پر بھی اس پارٹی کو حمایت حاصل ھو سکتی ھے. بدقسمتی سے اس وقت گلگت بلتستان میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز نظر نهیں آ رھی.کوئی نهیں جو عوام کے مسائل کو ارباب اختیار تک پهنچاے اور ان کے حل کے لیے حکومت وقت پر دباؤ ڈالتا رھے . خود پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سطح پر بھی دوسرے جماعتوں کو ساتھ ملانے میں ناکام رھی بلکه یه کھوں تو غلط نه ھوگا که اس نے کسی بھی جماعت کو ساتھ ملا کے عملی جدوجھد کی کاوش ھی نهیں کی. اس وقت صورت حل یه ھے که کوئی بھی نهیں جانتا که گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی پیش رفت کس سمت میں جاری ھے .مقامی حکومت ھر دو ھفتے بعد جلد خوشخری ملنے کے بیانات دے رھی ھے .چائنا پاکستان اقتصادی راهداری میں گلگت بلتستان کو مکمل نظر انداز کیا گیا ھے لیکن خود مقامی حکومت کے افراد ایک دوسرے کے برعکس بیانات دے رھے ھیں. اس ساری صورت حال میں عوام بے چینی کا شکار ھے. اب وقت سیاست و حکومت کا نهیں بلکه تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کے گلگت بلتستان کے اھم اشوز پر عملی کوشش کرنے کی ضرورت ھے پیپلز پارٹی کی مرکز میں میں پوزیشن واضح نهیں. پاکستان تحریک انصاف 2 نومبر کو شو اف پاور کرنے جا رھی ھے اس وقت ان دونوں سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین کے پاس گلگت بلتستان کے 69 سالوں سے محروم و محکوم عوام کی آواز سننے کے لے فرصت نھیں. گلگت بلتستان کے مسلئے پر ان دونوں پارٹیوں کا نقطه نظر بھی کسی حد تک ایک جیسا ھے . ایک وفاقی پارٹی ھونے کے ناطے پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کو جب تک مرکزی قیادت کی دلچسپی اور خصوصی توجه حاصل نهیں ھوگی شاهد ان کے اھداف حاصل نهیں ھونگے.اب دیکھنا یه ھے که پی پی پی گلگت بلتستان کا یکم نومبر کے جلسه کا کس حد تک کامیاب ھوتا ھے اور آنے والے دونوں میں اس جلسے کے گلگت بلتستان کی سیاست پر کیا اثرات مراتب ھوتے ھیں.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button