سیکیورٹی انتظامات مربوط اور مضبوط تر بنانے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل مزید موثربنایا جائے، میجر جنرل ثاقب محمود ملک

گلگت (پ ر) آج فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک کی زیرِ صدارت سکردو اور گلگت میں سیکورٹی کانفرس کا انعقادکیا گیا۔ کانفرنس میں آرمی اور سول سیکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی اور گلگت بلتستان میں سیکورٹی کی مجموعی صورتِحال کا جائزہ لیاگیا۔

سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کمانڈر ایف سی این اے نے  مزید موثر، مربوط اور سخت اقدامات یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے اور تمام متعلقہ اداروں کو تنبیہہ کرتے ہوئے مشترکہ لائحہ عمل کو مزید موئثر بنانے کی ہدایت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments