عوامی مسائل
گلگت بلتستان بھر میں کلریکل سٹاف نے غیر معینہ مدت کے لئے احتجاجی دھرنے کا آغاز کردیا


چلاس: دیامر کے کلریکل اسٹاف نے بھی قلم چھوڑ ہڑتال کی جس کی وجہ سے دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے علی الصبح ہی مختلف محکموں کے کلریکل اسٹاف محکمہ تعمیرات عامہ دیامر کے دفتر جمع ہو گئے اور دیامر کلریکل سٹاف کے صدر شیر افضل کی قیادت میں ڈی سی دفتر پہنچے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر دیامر کلریکل سٹاف شیر افضل نے کہا کہ گلگت بلتستان کے کلریکل اسٹاف کو ملک کے دیگر صوبوں کی طرز پر اپ گریڈیشن کی جائے گلگت بلتستان کے ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے ملازمین کے استحصال بند کرنا ہوگا ملازمین کے جائز مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ حکومت نے کلریکل اسٹاف سے جو وعدے کئے تھے اس پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
سکردو: کلریکل ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کی کال پر سکردو میں بھی کلریکل سٹاف نے کمشنر آفس کے سامنے اپنا احتجاجی دھرنا منگل کی صبح شروع کردیا ہے جس میں سکردو کے کلریکل سٹاف کی کثیر تعداد شریک ہیں کلرکل سٹاف کا کہنا ہے کہ ہم حکومت سے ایک عرصے سے یہ مطالبہ کرر ہے ہیں کہ ہمیں ملک کے دوسرے صوبوں سمیت آزاد کشمیر کے کلریکل سٹاف کو دیئے جانے والے مراعات اور سہولیات فراہم کئے جائیں۔