تعلیم

سبکدوش ہونے والے معلم اقبال حسین کے اعزاز میں تقریب منعقد

گلگت(خبرنگارخصوصی)ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت ریجن فیض اللہ لون نے کہا ہے کہ استاد اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیں تو اس کی زندگی اس دنیا میں بھی اور اس دنیا میں بھی کامیابی ملے گی ۔بدھ کے روز ہائی سکول نمبر 2گلگت میں سبکدوش ہونے والے استاد اقبال حسین کے لئے منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال حسین ایک محنت ،شرافت ،عظمت اور تدریسی عمل میں ایک نمایاں باپ ہیں اور ہر استاد ان کی تقش قدم پر چلے تو اس کی زندگی اس دنیا اور آخرت میں بھی سرخ رو ہوجائے گی۔

اس تقریب میں ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت ریجن کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر سید ریاض حسین شاہ ،صدر ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان حاجی شاہد حسین ،جنرل سیکریٹری جوہر نفیس، سکول کے اساتذہ اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹیچر ایسوسی ایشن حاجی شاہد حسین نے ریٹائرڈ ہونے والے استاد اقبال حسین کی خدمات کو سراہتے ہوئے اساتذہ برادری پر زور دیا کہ آپ سب محنت و مشقت سے اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ ہم سب کو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضاحاصل ہو ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button