متفرق

حکومتی سربراہی میں ضلع غذر اور ہنزہ کے عوام ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں، نواز خان ناجی

غذر ( نعیم انور) رکن قانو ن ساز اسمبلی، قائد بی این ایف نواز خان ناجی نے کہا ہے کہ ضلع ہنزہ اور ضلع غذر میں مخصوص طبقے کے ساتھ حکومتی سرپرستی میں شدید ترین ذیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے یہاں کے لوگوں میں تیزی سے مایوسی کی لہردوڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جن مشکلات اور مسائل کا شکار ضلع غذر اور ہنزہ کے عوام ہیں اسکی کہیں مثال نہیں ملتی حکومتی سرپرستی میں ہر دور میں ہونے والی ذیادتیوں اور مظالم سے نوجوان نسل سخت تشویش میں مبتلا ہے اورخود کو غیر محفوظ سمجھنے لگی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع غذر میں چار اضلاع اور 8سب ڈویثرنز کے قیام کے لیے عملی جدوجہد کے آغاز کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ضلع پونیال ،ضلع ہنسارا ( اشکومن) ،ضلع غذر ( گوپس ) اور ضلع ورشگوم ( یاسین )کے قیام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے اب کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے شیر قلعہ ، ایمت،پھنڈر اور سلیگان سب ڈویثرن کے قیام کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

نواز ناجی نے یکم نومبر کو گاہکوچ میں مطالبات کے حق میں احتجاجی جلسے کا اعلان کیا ہے اور تمام کارکنوں و عوام کو جلسے میں شرکت کی اپیل کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع غذر میں حکومتی سرپرستی میں ناانصافیوں کا آزالہ نہ ہونے سے حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں جس کے لیے اب عوامی رابطہ مہم کو تیز کرناہوگا انہوں نے مزید کہا ہمیں ہر معاملے میں نظرا نداز کرکے دیوار سے لگایا جارہا ہے ہم کسی صورت کمزور قوم نہیں اپنے حقوق چھین کر حاصل کرنا چاہتے ہیں صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ ضلع غذر کیساتھ ہونے والی امتیازی سلوک اور مظالم کو ترک کریں بصورت دیگر اس کے نتائج انتہائی خراب برآمد ہوں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button