سیاست

اسلام آباد میں پارٹی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف تحریک انصاف کا گلگت میں احتجاجی مظاہرہ

گلگت( فرمان کریم) پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں نے اسلام آباد میں پارٹی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف گلگت شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جمعہ کے روز انصافی کارکنوں نے شاہراہ قائداعظم جوٹیال پر ٹائر جلا کر کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔ کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما حشمت اللہ، فاروق احمد، گلاب شاہ آصف اور دیگر نے اسلام آباد میں پارٹی کارکنوں کے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کیا اور کہاکہ ایک چور اور کرپٹ حکمران تلاشی دینے کی بجائے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کو پولیس کے ذریعے گرفتار کر رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اس قسم کے حربوں سے نہیں ڈرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جمہوریت کا دعوے دار آمروں سے بھی بدتر اقدامات اُٹھا رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) چوروں کی جماعت ہے اپنے چوری کو چھپانے کے لئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں تحریک انصاف میں کارکنوں کو حراساں کر رہا ہے۔ ایسے چور حکومت ہمیں ڈرا نہیں سکتے ہیں۔ایسے حکومت کو شرم آنی چاہے جنہوں نے خواتین پر بھی تشدد کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے مزید کہا کہ نواز شریف جتنا بھی چاہے اسلام آباد میں 2نومبر کو جلسہ ضرور ہو گا۔ اور حکومت کو دکھا کر ہم یہ جلسہ کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button