عوامی مسائل

دیامر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ آسامیاں، گلگت میں ٹیسٹ رکھنے کے خلاف امیدواروں نے احتجاج کی دھمکی دے دی

چلاس(مجیب الرحمان)ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے ٹیسٹ انٹرویو گلگت میں کئے جانے کے خلاف امیدواروں نے احتجاج کی دھمکی دیدی۔امیدواران کا کہنا ہے کہ کسی بھی ضلعے کی آسامیوں پر ٹیسٹ انٹرویوز اسی ضلعے میں ہی ہوتے ہیں۔مگر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا گلگت میں ٹیسٹ انٹرویو ز کرنے کا فیصلہ تکلیف دہ ہے۔تین ہزار سے زائد امیدواروں کا گلگت میں جانا اذیت سے کم نہیں ہے۔امیدواروں نے ٹیسٹ انٹرویوز گلگت میں کئے جانے کے فیصلے کے خلاف آج احتجاج کی کال بھی دے دی ہے۔اس سلسلے میں چوکوں اور چوراہوں پر اشتہارات بھی لگا دئے ہیں۔اور عوام سے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے شرکت کی بھی اپیل کی گئی ہے۔عوامی حلقوں نے بھی ٹیسٹ انٹرویوز گلگت میں کئے جانے کے فیصلے کو انتہائی غلط اور ظالمانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔اور غریب امیدواروں کے ہزاروں روپے اخراجات کروانے کی سازش قرار دی ہے۔اور مطالبہ کیا ہے کہ چلاس میں ہی ٹیسٹ انٹرویوز کروائے جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button