گلگت بلتستان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت شگر میں چار ہزار سے زائد مستحق خواتین کی مالی مدد کی جا رہی ہے

شگر(عابدشگری) سب ڈویژن شگر میں چار ہزارسے زائد مستحق خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے ہر تین ماہ بعد ساڑھے چار ہزار جبکہ ان کی تین بچوں کو تعلیمی اخراجات کیلئے چھے سو روپے تک مالی معاونت کررہی ہے۔جبکہ وسیلہ حق کے تحت سات خواتین کامیابی سے اپنی کاروبار شروع کیا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شگر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقارعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے۔
انہوں نے میڈیا کے پوچھنے پر بتایا کہ سب ڈویژن شگر میں چار ہزارسے زائد مستحق خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے ہر تین ماہ بعد ساڑھے چار ہزار وسیلہ تعلیم کے پروگرام کے تحت جبکہ ان کی تین بچوں کو تعلیمی اخراجات کیلئے چھے سو روپے تک مالی معاونت کررہی ہے۔جوکہ بلتستان کے کسی بھی سب ڈویژن یا تحصیل کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ہ وسیلہ حق کے تحت سات خواتین کامیابی سے اپنی کاروبار شروع کیا ہوا جبکہ وسیلہ صحت کے تحت گھر کے سربراہ کی انتقال کی صورت میں مستحق خواتین کو انشورنس کے ایک لاکھ روپے بھی بی آئی ایس پی ادا کرینگے ۔انہون نے مزید کہا کہ جب وہ شروع میں آئے تھے اس وقت مستحقین کی تعداد دو ہزار کے قریب تھے جو کہ اس وقت دوگنی بڑھ چکی ہےْ بی آئی ایس پی شگر آفس کے تمام سٹاف انتہائی ملنسار اور مخلص اور فرض شناس ہیں۔جو ہر وقت سائلین کی مسائل حل کرنے اور ان کی خدمت کو اپنا فرض عین سمجھتے ہیں۔شگر کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بی آئی ایس پی شگر سٹاف پیشہ ورانہ کارکردگی اور سائلین کی بہتر رہنمائی اور مسائل کی ادراک کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں ان کی تعریف کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button