سیاست

صوبائی حکومت سیاسی مقاصد کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے استعمال سے گریز کرے، امجدایڈووکیٹ، صدر پیپلزپارٹی

گلگت ( پ۔ر ) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نیشنل ایکشن پلان کا نام اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے سے گریز کرے موجودہ حکومت کے وزراء آئے روز اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے خاطر نیشنل ایکشن پلان کا نام استعمال کر کے قومی دستاویز کے تقدس کو پامال کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔جب کبھی حکومتی کرپشن ، اقراپروری اور نا اہلی پر بات شروع ہوجاتی ہے حکومتی نمائندے نیشنل ایکشن پلان کا نام استعمال کر کے اپنے سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دینا شروع کرتے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد ہونے کی صورت میں حکومتی نمائندے جیل میں ہونگے۔ نیشنل ایکشن پلا ن کی روح کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان میں حکومت قائم کی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے پیپلز پارٹی حکومتی وزراء کے دھمکیوں سے بخوبی واقف ہیں۔ یکم نومبر کو دنیور کے مقام پر عوام کا سمندر جمع ہوگا۔ حق ملکیت و حق حاکمیت کی تحریک موجودہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثا بت ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button