گلگت بلتستان

مرکزی ہنزہ میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری، حکمرانوں کے بلند و بانگ دعوے ٹُھس ہو گئے

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بد ستور جاری گزشتہ سال اکتوبر کے مہنے میں تھرمل جنریٹر بھی آن کرتے تھے مگر امسال تھرمل جنریٹر آن نہ ہونے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ دورانیے میں اضافہ ہو اہے۔ ہنزہ میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔

محکمہ برقیات ہنزہ گزشتہ سال عوام کو بجلی کی فراہمی کیلئے ہائیڈیل پاور مشین کے علاوہ تھرمل جنریٹر کو استعمال میں لاتے ہوئے عوام کو شام کے اوقات میں صر ف چار گھنٹے کے لئے بجلی فراہم کرتے تھے مگر اس دفعہ نومبر کا مہنہ اور سردی کی آمد ہوگئی ہے مگر محکمہ برقیات ہنزہ تھرمل جنریٹر سے بجلی کی فراہمی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی۔ دوسری جانب عنقریب طلباء کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہونے والا ہے شام کو بجلی نہیں ہونے کی وجہ سے نہ صرف عوام بلکہ طلباء کو سخت مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور سیکرٹری برقیات سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنزہ میں بڑھتی ہوئی بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کو کم کرنے کے لئے تھرمل پاور مشین کوآن کرتے ہوئے عوام ک صرف شام کے وقت اندھیرے سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ عوام بلخصوص طلباء شام کے دو سے تین گھنٹے اپنی پڑھائی کر سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button