عوامی مسائل

مہینے گزر گئے لیکن بونرداس کا تباہ شدہ واٹر چینل بحال نہ ہوسکا

چلاس(بیورورپورٹ)بونرداس واٹر چینل ٹوٹے کئی ماہ گزر گئے مگر ٹھیکدار کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے واٹر چینل کااب تک مرمتی کام مکمل نہیں ہوسکا ۔واٹر چینل تباہ ہونے سے بونرداس کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور پورا علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہا ہے ،پانی کی قلت کے باعث بونرداس کے مکین اپنے کاندھوں پر پیدل دریا سے پانی لاکر اپنے پیاس بجھا رہے ہیں ،اور علاقہ میں پانی کی قلت کے باعث کھڑی فصلیں اور سبزیاں سوکھ کر خراب ہوگئی ہیں ،مگرپوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار بونرداس کے مکینوں نے چلاس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ واٹر چینل کے تباہی کے زمہ دار چینل پر ڈیوٹی دینے والے چوکیدار ہیں ،جن کی غفلت کی وجہ سے چینل روزانہ ہر جگہ سے ٹاٹ پھوٹ کا شکار ہوتا ہے ،چوکیدار چینل کی صفائی و ستھرائی میں سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ واٹر چینل کے متاثرہ حصہ کی مرمت کیلئے ایک مقامی ٹھیکدار کو ٹھیکہ دیا گیا ہے ،مذکورہ ٹھیکدار چینل ٹھیک اورمرمت کے بجائے چینل پر غیر ضروری کٹائی کرکے چینل کو مزید خراب کررہا ہے اوراپنی پسند کی پمائش کرواکر کروڑں روپے ہڑپ کرنے کیلئے منصوبہ بنارہا ہے۔

علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ حکام کو ٹھیکدار کے خلاف کارروائی کرنے کے ا حکامات جاری کرکے چینل کو جلد مرمت کرنے کا حکم صادر فرمائیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button