متفرق

ہنزہ ضلعی انتظامیہ نے مجھے اہم معاملات اور سرکاری تقریبات سے لاعلم رکھا تو برداشت نہیں کروں گا، شاہ سلیم خان

ہنزہ ( بیورو رپورٹ)علاقے کا منتخب نمائندہ ہوں۔ ضلعی انتظامیہ من پسند فیصلے کرنے کے ساتھ ساتھ مجھے اہم سرکاری تقاریب اور اہم معاملات میں نظر انداز کرنے کی کوشش رہی ہے۔ پاک چین دوستی کار ریلی، سی پیک بارے سرکاری تقریب اور محرم سیکیورٹی کے حوالے سے مجھے اندھیرے میں رکھا گیا۔ ان خیالات کا اظہار نومنتخب رکنِ اسمبلی شاہ سلیم خان نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب ختم ہوے دو مہینے گزر چکے ہیں، مگر انتظامیہ کو شائد ابھی تک نہیں معلوم کہ علاقے کا ایک منتخب نمائندہ موجود ہے۔ اس طرح کا رویہ عوامِ ہنزہ کی توہین کے مترادف ہے۔ ضلعی انتظامیہ گلگت سے صوبائی وزار کو دعوت دے کر بلاتی ہے مگر ہنزہ کے منتخب رہنما کو نظر انداز کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے انتظامیہ کے افسران سے انشا اللہ اس حوالے سے پوچھا جائے گا۔

میر سلیم خان نے مزید کہا کہ ہم نہیں کہتے کہ ہنزہ میں ہونے والی ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو، لیکن اگر سرکاری تقریبات سے مجھے لاعلم رکھا گیا تو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button