گلگت ( پ ر) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے ماتحت کام کرنے والے سپروائزرز اور سیکریٹری یونین کونسل کے عہدوں کی اپ گریڈیشن کردی گئی ہے ۔ ان کا موجودہ سکیل 07 تھاجو کہ اپ گریڈشن کے بعد گیارہویں سکیل میں چلے جائیں گے اور ان کا عہدہ نئے نام کے مطابق سینئر سیکریٹری یونین کونسل ہو ا کرے گا۔ اپ گریڈ ہونے والے سینئر سیکریٹری برائے یونین کونسلز کی کل تعداد 55 ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سات سپروائزرز کے عہدوں کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے جو کہ پہلے گریڈ 9) (میں ہوتے تھے۔ اپ گریڈیشن کے بعد ان کوگریڈ(14)دیا گیا ہے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔