عوامی مسائل

چلاس شہر کی سڑکوں پر پالتو جانوروں کا راج، دن بھر مٹر گشت کرتے جانور ٹریفک کا نظام خراب کر رہے ہیں

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس شہر میں پالتو جانوروں کا راج بدستور جاری ہے،شہر کے مختلف چوراہوں اور سڑکوں پر دن بھر پالتو جانور مٹر گشت کرتے دیکھائے دیتے ہیں ،جس کی وجہ سے ٹرفیک کی روانی میں بھی خلل پڑتا ہے ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک پالتو جانوروں کی شہر میں داخلے پر پابندی کے حوالے سے مالکان کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا ہے ۔

چلاس شہر کے عوامی حلقوں نے ڈی سی دیامر اور چیف آفیسر بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیکر چلاس شہر میں پالتو جانوروں کے داخلے پر پابندی لگائیں ،تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button