عوامی مسائل

پبلک سکول چلاس کی بس اور وین خراب، کم عمر بچے پیدل سکول جانے پر مجبور

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پبلک سکول چلاس کی سکول وین اور بس خراب ہونے سے سکول کے بچے دربدر ۔کلاس پریپ سے کلاس فائیو تک کے بچے پیدل سکول جانے پر مجبور ہیں ۔بےلگام گاڑیوں اور موٹرسائیکل کے ڈرائیوروں کے اندھیر نگری میں والدین اپنے بچوں کو سکول بھیجنا ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں فوری طور پر پبلک سکول کے بسوں کو نہ چلایا گیا تو بچے سکول چھوڑنے پر مجبور ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار پبلک سکول چلاس میں زیر تعلیم سکول کے بچوں کے والدین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ سکول کے چھوٹے چھوٹے بچے مین روڈ پر بے لگام ڈرائیوروں کے رحم و کرم پہ نہیں چھوڑ سکتے ہیں ۔پبلک سکول چلاس ہسپتال روڈ پر ہونے کی وجہ سے ٹریفک بڑی تعداد میں اسی روٹ پر چلتی ہے اور ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے چلتے ہیں جس کی وجہ سے بچے محفوظ نہیں ہوتے ہیں انہوں نے پبلک سکول کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر بس اور وین کو مرمت کریں تاکہ بچوں کو پرسکون انداز میں سکول بھیج سکیں ۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button