تمام اضلاع میں موجود افغان شہریوں کے مکمل انخلاء تک کاروائی جاری رکھی جائے، آئی جی ظفر اقبال کی پولیس فورس کو ہدایت

تمام اضلاع میں موجود افغان شہریوں کے مکمل انخلاء تک کاروائی جاری رکھی جائے، آئی جی ظفر اقبال کی پولیس فورس کو ہدایت

11 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت( ریا ض علی) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان کی سر براہی میں سیکورٹی اور جرائم کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں پولیس سربراہ نے کہا کہ چہلم کے ماتمی جلوس کے حفاظتی انتظامات بالکل اس طرح ترتیب دیں جس طرح یوم عاشورہ کو ترتیب دئیے گئے تھے۔فورتھ شیڈول والوں کی نگرانی مزید سخت کی جائے۔اہم مقامات کی حفاظت کیلئے سیکورٹی آڈٹ کی روشنی میں پلان ترتیب دیں۔ تمام اضلاع میں موجود افغانیوں کے مکمل انخلاء تک کاروائی جاری رکھی جائے۔ عارضی رہائشی ایکٹ 2016پر عملدار آمد کو یقینی بنایا جائے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی مزید بہتر بنائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ اداروں کو اطلاع کیا جائے۔سی پیک روٹ پر ملحقہ اہم مقامات پل، عطاء آباد ٹنل، سست ڈرائی پورٹ اور چائنیز کی حفاظت کیلئے تما م وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

شاہراہ قراقرم پر چیکنگ کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے اور مسافروں کو بے جا تنگ نہ کیا جائے۔ غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے۔،زیر تفتیش مقدمات کو جلد ازجلد نمٹاکر چالان عدالتوں میں پیش کئے جائیں۔ اشتہاری ملزمان اور دیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائیوں کو تیز کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ یکم دسمبر سے PTCمیں اپر اور انٹر کے کورسز کا اجراء کیا جائے۔ فورس کے کسی آفیسر اور جوان کی ترقی کے دوران لعیت و لعل برداشت نہیں کرونگا۔تمام اضلاع میں کوئیک رسپانس فورس کو ایکٹیو کیا جائے۔ ضلع غذر میں ریاست مخالف عناصر کی گرفتاری اور اسلحہ کی برآمدگی پر پولیس سربراہ نے SSP غذر کو شاہباش دی۔ ضلع دیامر غیر قانونی اسلحہ ، اشتہاریوں کی گرفتاری پر SSPدیامر کے اقدامات کو بھی سراہا۔

اجلاس مین تمام اضلاع کے ایس ایس پیز نے اپنے اپنے ضلع کے مختلف امور کے حوالے سے آئی جی پی کو بریفنگ دی،اجلا س تمام ڈی آئی جیز ، سی پی او کے اے آئی جیز ، سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی اور پی ٹی سی کے زمہ دارن سمیت تمام اضلاع کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلا سکے دوران آئی جی پی نے ،مزید کہا کہ ہائی الٹیہ چوڈ پولیس اور کوانٹر ٹیررزم فورس کے جوانوں کیلئے عنقریب ریفریشر کورس کا اہتما م کیا جائے۔ تاکہ اس فورس کی کارکردگی اور استعداکار میں مزید اضافہ ہو۔ بابوسر روڈ پر سیاحوں کی حفاظت کیلئے کمیونٹی کے کردار کو بھی پولیس سربراہ نے خراج تحسین پیش کیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔