عوامی مسائل

متاثرین داسو ڈیم نے محکمہ ریونیو کی ٹیم کو سروے اور واپڈا کے اہلکاروں کو ڈیم پر تعمیری کا م سے روک دیا

کوہستان (شمس الرحمن کوہستانیؔ ) کوہستان، متاثرین داسو ڈیم نے محکمہ ریونیو کی ٹیم کو سروے اور واپڈا کے اہلکاروں کو ڈیم پر تعمیری کا م سے روک دیا۔مطالبات کی منظوری تک کسی بھی قسم کی سرگرمی کی اجازت نہیں دے سکتے ۔متاثرین داسوڈیم کمیٹی

تفصیلات کے مطابق کوہستان کے مقام پر زیر تعمیر داسو ڈیم پر مقامی متاثرین نے اپنے مطالبات حل نہ ہونے کے پیش نظر کئی مہینوں سے تمام تر سرگرمیاں معطل کروارکھی ہیں اور کسی بھی قسم کا کام ہونے نہیں دے رہے ۔ گزشتہ رو ز ضلعی انتظامیہ نے اپنے سٹا ف کو زمینداروں کی مرضی کے بغیر سروے کیلئے بھیجا جنہیں متاثرین نے واپس بھیج دیا۔ متاثرین داسو ڈیم کمیٹی ممبران میں سے حاجی غلام سید، سون میاں ، مولانا عبدالوارث، گلاب خان ، راجہ محمدعارف و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اگست کے مہینے میں حکومت کو9نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس پر عملدرآمد نہیں ہورہا ۔ جت تک مطالبات پر عمل نہیں ہوگا ,متاثرین زیرآب اپنی ارضی ڈیم میں استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریزروائیر ایریا کے متاثرین کے مطالبات پورے نہ کئے تو ملک کا نقصان ہوگا اور واپڈا جس کے درپے ہے۔ادھر چائنا کی کنسٹرکشن کمپنی CCECCکے ترجمان مسٹرTony نے بتایا کہ اگر نومبر کے آخر تک صورت حا ل یہی رہی تو کمپنی کام چھوڑ کر واپس جانے پر مجبور ہوگی جوکہ پہلے سے ہی خسارے میں ہے۔ دوسری جانب ڈی سی کوہستان اپنی طرف سے متاثرین کے ساتھ کئی بار مذاکرات کرچکے ہیں مگر واپڈا کے اعلیٰ حکام کی مبینہ عدم دلچسپی کے باعث کوئی کامیابی نہیں ملی اور مجوزہ 4320میگاواٹ کا پروجیکٹ داسوڈیم تاخیر کا شکارہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button