گلگت: ناردرن ایریازٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد حسین کا اچانک جگلوٹ کارگو آفس کا دورہ، قابل مرمت ٹرکوں کا ہنگامی بنیادوں پر مرمت کرانے کے احکامات،کسی بھی وقت کسی بھی سٹیشن کا بغیر اطلاع دئیے دورہ کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق ناردرن ایریازٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد حسین نے بغیر کسی اطلاع کے جگلوٹ کارگو آفس کادورہ کیا ۔اس دورے کے موقع پر انہوں نے ہنگامی بنیادوں پر قابل مرمت ٹرکوں کی فوری مرمت کے بعد انہوں آن روٹ کرنے کے احکامات دئیے۔
اس دورے کے موقع پر انہوں نے کارگو آفس کے مختلف دفاتر کا معائنہ بھی کیا۔کارگو آفس جگلوٹ کے منیجر نے انہیں کارگو کے مسائل بیان کئے جن پر ایم ڈی نیٹکو نے موقع پر ہی احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ٹرکوں کے ٹائرز اور بیٹریز گلگت کی بجائے جگلوٹ ہی سے ایشو کیا جائے۔
ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارے کی ترقی کے لئے ہمیں مل کر اپنا پیشہ ورانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔آئندہ ادارے میں ان ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جن کی کارکردگی اچھی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایات کی روشنی میں جگلوٹ اور نیٹکو کے دیگر تمام دفاتر میں عنقریب بائیو میٹرک آن لائن حاضری کے نظام کو متعارف کرایا جارہا ہے۔ملازمین اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔اس دورے کے موقع پر انہوں نے نیٹکو شل پمپ کا بھی دورہ کیا ۔اور ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ تندہی سے ادارے کی ترقی کے لئے کام کریں۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔