اہم ترینخبریں

وزیر اعظم نےجی بی کونسل کی حالیہ پوسٹوں کی تشہیر کو منسوخ ، خنجراب تا رائیکورٹ شاہراہ کی کمپنسیشن ادا کرنے کے احکامات صادر کئے

اسلام آباد ( پ ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الر حمن نے وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات میں گلگت بلتستان کونسل میں گلگت بلتستان سے باہر سے ملازمتوں کے مسئلے اور خنجراب تا رائکیوٹ شاہراہ کی کمپنسیشن کے مسئلے کو اٹھایا۔ جس پر وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کونسل کی حالیہ پوسٹوں کی تشہیر کو منسوخ کرنے اور گلگت بلتستان کی عوام کو ترجیح دینے کے احکامات صادر کئے۔ خنجراب تا رائیکورٹ شاہراہ کی کمپنسیشن بھی چند دنوں میں ادا کرنے کے احکامات صادر کئے جس پر چیر مین این ایچ اے نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں یہ مسئلہ حل ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button