جرائم

یاسین کے گاوں درکوت سے بی این ایف حمید گروپ کا ایک اور کارکن گرفتار

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین میں بی این ایف (حمیدگروپ ) کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے ۔ یاسین کے بالائی گاوں درکوت سے بی این ایف حمیدگروپ سے تعلق رکھنے والے مقامی کارکن ماروک خان ولد روزی منشاہ کو یاسین پولیس نے گرفتارکیاہے ۔ بی این ایف کے گرفتار کارکن ماروک خان کو یاسین پولیس نے گرفتاری کے فوراٰ بعد جی آئی ٹی کے حوالے کیا ہے ۔ پولیس زرائع کے مطابق بی این ایف حمید گروپ کے مقامی کارکن ماروک خان گزشتہ کئی سالوں سے حمیدگروپ کے ساتھ منسلک ہے ۔ اس سے قبل غذر پولیس نے بی این ایف کے درجنوں کارکنوں اور عہدیداروں کو گرفتار کیا ہے ۔ جن میں سے چندایک کو جی آئی ٹی نے قانونی تفتش کے بعد فارغ کیاجبکہ بی این ایف غذر کے جنرل سیکرٹری قیوم خان سیمت کئی کارکن جیل میں ہے ۔ بی این ایف حمیدگروپ سے وابستگی کے باعث روزنامہ بانگ سحرکے چیف ایڈیٹرڈی جے مٹھل سے بھی جی آئی ٹی کے تحت قانونی تفتش جاری ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button