گلگت بلتستان

نیشنل بینک کو قرضے کی عدم ادائیگی، 12 مئی کوسوست ڈرائی پورٹ کی اراضی نیلام کرنے کا نوٹس جاری

گلگت( ارسلان علی ) پاک چائنا سوست ڈرائی پورٹ ہنزہ کے نام پر لئے جانے والے تقریبا چھ کروڑ روپے قرضے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سوست ڈرائی پورٹ کی 6 کنال 12 مرلہ اراضی، بشمول سٹرکچرز، کی نیلامی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔  28اپریل 2016ء کو تحصیلدار گوجال ہنزہ کے دستخط اور مہر سے سے جاری ایک اشتہار کے مطابق سلک روٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ سوست گوجال ہنزہ کی زمین کی 12مئی 2016کو تقریباً 6کروڑ روپے کے عوض نیلامی کے لئے بولی لگائی جائے گی جس میں خواہش مند افراد بولی سے قبل پوری رقم کا 10فیصد ادا کرکے شامل ہوسکتے ہیں ۔

اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف کورٹ گلگت بلتستان کے حکم نامہ کے مطابق ڈرائی پورٹ واقعہ حسین آباد سوت گوجال کی باضابطہ نیلامی مطلوب ہے اور اس نیلامی کے لئے 12مئی 2016 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

پاکستان اور چین کے مابین جاری زمینی تجارت کے لئے یہ واحد ڈرائی پورٹ ہے جس سے سالانہ اربوں رپے کمایا رہاہے  اور اس ڈرائی پورٹ سے ہزاروں لوگوں کے گھروں میں چولہا جلتا ہے۔ اس کی نیلامی اور بندش سے نہ صرف مقامی زمینداروں کی زمینیں ان کے ہاتھ سے نکلنے کا اندیشہ ہے بلکہ ہزاروں لوگوں کے بے روزگار ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ اس پورٹ میں ہنزہ کے عوام اور، بالخصوص اُس علاقے کے رہائشیوں کا جنہوں نے اس منصوبے کے لئے اپنی زمینیں دی ہیں، کا 40فیصد شیرز ہیں اور باقی 60فیصد شیرز چائنہ کی ایک کمپنی کے پاس ہیں ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے انتظامی ذرائع نے بتایا ہے کہ نیلامی کے خلاف گورنر میر غضنفر علیخان کے بیٹے سلیم خان نے سٹے آرڈر (حکم امتناعی) حاصل کی تھی جس کی مدت 2 مئی کو ختم ہو چکی ہے۔

عدالت سے جاری شدہ حکمِ امتناعی کے معیاد کے خاتمے  کے بعد نیلامی کے فیصلے پر عمدرآمد کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ دوسری طرف معلوم ہوا ہے کہ عدالت سے  دوبارہ حکمِ امتناعی حاصل کرنے کی کوششیں بھی ہورہی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button