سیاست

گندم سبسڈی ختم کرنا گلگت بلتستان میں آگ لگانے کے مترادف ہے، راجہ جہانذیب

یاسین (معراج علی عباسی ) ممبرقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان و رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ جہانذیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت گندم سبسڈی ختم کرکے غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش میں مصروف ہے ۔ گندم سبسڈی کے ساتھ چھیڑنا گلگت بلتستان میں آگ لگانے کے متراف ہے۔ گلگت بلتستان ایک انتہائی حساس علاقہ ہے۔ یہاں گندم سبسڈی ہماری متنازعہ حیثیت کی وجہ سے ملا ہے ۔ ن لیگ والے گلگت بلتستان میں امیراور غیریب کے نام پر اپنوں کونوازنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نے صوبائی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور بلاوجہ لوگوں کو احتجاج کرنے پر مجبور نہ کریں ۔انہوں نے کہا ہے کہ بھٹو دور میں پاکستان کے اندار پرمٹ کارڑ نظام بری طرح ناکام رہا اور اسی وجہ سے بھٹوکی حکومت چلی گئی۔ گلگت بلتستان میں کوئی امیرنہیں ہے سب کے سب ایک ہی لیول کے لوگ ہیں۔ حکومت کی اس غیریب کش پالیسی کے خلاف گلگت بلتستان کے 22 لاکھ عوام اٹھ کھڑے ہونگے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پی آئی اے کو120ارب ،ریلوے کو60ارب ،میٹروکو60ارب اور سٹیل میل کو سالانہ 90ارب کا سبسڈی دیتا ہے ۔گلگت بلتستان کے 22لاکھ عوام کو ریلوے کی برابر حثیت نہ دینا افسوس ناک امر ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ گندم سبسڈی ہماراحق ہے گلگت بلتستان جیسے حساس علاقے کے لوگوں کو روٹی پر ملنے والی سبسڈی کو چیھڑکر علاقے میں انتشار پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ۔پاک آرمی علاقے کی حساسیت اور عوامی رائے کو مد نظررکھتے ہوئے ان نازک حالات میں میں گلگت بلتستان کے عوام کو روڑ پر آنے پر مجبور کرنے والوں پر کڑی نظررکھے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button