متفرق

گلگت: ضلعی انتظامیہ کا گرانفرشوں اور خو دساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔

گلگت (پ۔ر) ضلعی انتظامیہ کا گرانفرشوں اور خو دساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔درجنوں دکاندارپرائس کنٹرول ایکٹ کے زد میں آگئے ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ نوید احمد نے ہفتے کے روز تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر حسین شاہ ،چیف آفیسر جاوید اقبال میونسپل فورس اور پولیس کے ہمراہ گلگت شہر کے مختلف جگہوں کا تفصیلی دورہ کیا اپنے دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کی مجموعی صفائی اور دکانوں کے ریٹ لسٹ چیک کئے دوران چیکنگ ریٹ لسٹ دکانوں کے نمایاں جگہ پر چسپاں نہ کرنے پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے سختی کے ساتھ ہدایات دیئے اور ان پر جرمانے عائد کئے ۔ رمضان المبارک کے مہینے کیلئے جو نئی ریٹ لسٹ جاری کی گئیں ہیں اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے خلاف ورزی پر انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے انہوں نے اس موقع پر دکانداروں سے کہا کہ وہ صفائی کو یقینی بنائیں اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ روزانہ کی بنیادوں پر صفائی پلان پر عملدرآمد سے شہر صاف ستھرء رکھنے میں مدد مل سکے ۔ اس قبل اسسٹنٹ کمشنر نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن جاوید اقبال کو کہا کہ شہر کی صفائی کیلئے ویسٹ منیجمنٹ اور سینیٹری عملے کو چوکس رکھیں اور شہر کی صفائی اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سینیٹری او بلڈنگ انسپکٹرز کو اپنے اپنے سیکٹرز پر مانیٹرنگ سخت کریں تاکہ شہر کو صاف ستھر ا ء اور بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد یقینی بنانے میں کامیاب ہو سکیں ۔اپنے دور ے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے غیر قانونی تعمیرات کا بھی نوٹس لیتے ہوئے چیف آفیسر کو ہدایات دیں کہ وہ میونسپل بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرے والے افراد کے خلاف کاروائی کریں ۔دریں اثنا ء اسسٹنٹ کمشنر نے رمضان بازار کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد سے بات چیت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے برمضان بازار کے کامیاب انعقاد کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اور رمضان بازار کی کامیابی کیلئے تعاون کا یقین دلایا ۔جس پر اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد نے کہا کہ عوام کا اعتماد ہی رمضان بازار کی کامیابی کی ضامن ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کیلئے سہولیات بہم پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button