عوامی مسائل

بروقت منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے ماضی میں بجٹ خرچ نہیں کیا جاتا تھا، اقبال حسن

گلگت (پ ر) صو با ئی وزیر اطلاعات و پلاننگ اقبال حسن نے کہا ہے کہ حکو مت کی ترجیح ہے کہ صوبے کو ملنے والے فنڈز کو بروقت استعمال کیا جائے اور منصوبوں پر اخراجات کئے جائیں تاکہ کسی صورت ترقی کا عمل التواء پذیر نہ ہو۔ انہوں نے پلاننگ و ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں محکمانہ میٹنگ کے موقع پر کہا کہ پلاننگ صوبے کا انتہائی اہم ڈپارٹمنٹ ہے اور اس ڈپارٹمنٹ کی اہم زمہ داریاں ہیں، منصوبہ جات کے بارے میں پلاننگ اور فنڈز کی بروقت دستیابی کہ ممکن بنانے کے لیئے اس محکمے کو مزید بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر پلاننگ نے مزید کہا کہ ماضی میں حکو متوں کی جانب سے بروقت منصوبہ بندی نہ کئے جانے کی بناء پر وفاق سے صوبے کو ملنے والا بجٹ بروقت خرچ نہیں کیا جاتا تھا مگر اب وزیر اعلی گلگت بلتستان نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ فنڈز کو شفاف طریقے سے منصوبوں پر خرچ کیا جائے اور زیر تکمیل منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

انہوں نے اجلاس کے موقع پر سیکرٹری پلاننگ بابر امان بابرپر زور دیا کہ محکمے کو اگر کوئی مسائل درپیش ہیں تو اس کا سد باب کرنے کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ہر صورت یہ اہم ترین محکمہ ترقیاتی عمل میں اپنی بھرپور معاونت جاری رکھ سکے۔ انہوں نے سیکریٹری پلاننگ کو ہدایات دی کہ منصوبوں کی تکمیل میں التوا ء ہونے کی وجوہات کا تعین کیا جائے تاکہ مستقبل میں منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے میں آسانی ہو۔

کام میں سست روی اور تاخیر کے اسباب کا خاتمہ کرنے کے لیئے صوبائی وزیر نے ہدایات دی ہیں کہ نئے منصوبوں کی پلاننگ کرتے وقت ایسی منصوبہ بندی کی جائے کہ ان کی تکمیل میں کوئی دشواری حائل نہ ہو۔ وزیر اطلاعات و پلاننگ نے محکمے کے حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ہر صورت ترقیاتی منصوبوں اٹھنے والے اخراجات کے لیئے فنڈز کی دستیابی کو ممکن بنایا جا ئے اور صوبے میں پہلے سے جاری اور نئے منصوبوں کو مکمل کیا جاسکے۔ اجلاس کے موقع پر سیکریٹری پلاننگ نے محکمے کے زمہ داران کا تعارف کرایا اور اپنی ٹیم کے بارے میں آگاہ کیا۔

اجلاس کے موقع پر محکمہ پلاننگ کے تمام افسران موجود تھے۔ سیکریٹری پلاننگ بابر امان بابر نے صوبائی وزیر اقبال حسن کو سی پیک میں شامل منصوبوں اور دیگرجاری منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ محکمہ پلاننگ منصوبوں کی مانٹیرنگ بھی کر رہا ہے اور اس کا طریقہ کار مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔

سیکریٹری پلاننگ نے محکمے کے بجٹ، مسائل اور دیگر اہم امور سے بھی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کو آگاہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں ان تمام شعبہ جات میں بہتری لائی جائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button