عوامی مسائل

مسائل حل کرنے کی بجائے حملہ آور ہونے کا الزام، عمائدین تھول داس کا ایکسین محکمہ برقیات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

گلگت( فرمان کریم) محکمہ برقیات کے ایکسین عوام تھول داس کے مسائل سننے کی بجائے عمائدین پر برس پڑے اور اپنے عملے کے ہمراہ اُن پر حملہ آور ہوگیا۔

منگل کے روز گلگت کے مضافاتی گاﺅں تھول داس کے عوام بجلی کے بارے میں اپنے مسائل لے کر محکمہ برقیات کے ایکسین حامد حسین کے دفتر پہنچے تو ایکسین نے اُن کے مسائل سُننے کی بجائے اپنے عملے کے ہمراہ اُن پر حملہ کیا۔

تھول داس کے عمائدین عبید الرحمان، سید زمان ، رحمان شاہ اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ گاﺅں میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کی ترسیل مکمل طور پر بند ہے۔ گاﺅں کے لئے ایک ٹرانسفر مر نصب ہے جو کئی عرصے سے خراب پڑا ہوا ہے۔ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث سول ڈسپنسری اور سکول میں بجلی نہیں ہے۔ عوام نے گاﺅں کے 200گھرانوں کے لئے دوسرے ٹرانسفرمر کے لئے درخواست بھی دیا تھا جو منظور بھی ہوا اور گاﺅں کے لئے 4بجلی کے کھمبے نصب کرنے کی منظوری بھی ہو گئی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام نے منظور شدہ ٹرانسفرمر کو تھول داس کی بجائے بارگو گاﺅں میں نصب کیا ہے جو کہ تھول داس کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

منگل کے روز تھول داس کے عمائدین پرسنل سیکرٹری ٹو ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان کو اپنے ساتھ لئے ایکسین محکمہ برقیات کے پاس گئے تو ایکسین نے عمائدین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جاﺅ روڈ بلاک کرو میں نے کچھ نہیں کرنا ہے۔ اور اپنے عملے کے ہمراہ عمائدین پر حملہ آور ہوئے۔

عمائدین نے مزید کہا کہ پولیس نے ایکسین کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے پی ایس ٹو جعفراللہ خان اور ایک دوسرے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس واقعے کے بعد عمائدین تھول داس نے وزیراعلیٰ ہاوس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔

احتجاجی مظاہرین نے ایکسین برقیات کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔اور اُن کا مطالبہ تھا کہ ایکسین اور اُ س کے عملے عقیل اور صفدر کو فوری طور پر عہدہ سے فارغ کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button