جرائم

بھائی پر فائرنگ کرکے بھتیجی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

چلاس(کرائم رپورٹ)بھائی کو قتل کی کوشش کے دوران فائر نگ کر کے بھتیجی کو زخمی کرنے والے ملزم کو دیامر پولیس نے تانگیر سے گرفتار کر لیا۔ملزم شمرنگ ولد ضمداد ساکن ڈبس تانگیر نے کچھ روز قبل اپنے سگے بھائی کو قتل کرنے کی کوشش کی اور گولی چلائی گولی غلطی سے بھتیجی کو لگی جس سے وہ زخمی ہوگئی۔ملزم کے خلاف تھانہ گبر میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ گبر تانگیر عالم خان اور نے عملے سمیت چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button