جرائم

استور سپیشل برانچ نے ملزم سے تین کلوگرام چرس برآمد کر لیا

استور(فرید اللہ خان آفریدی) استور ڈسٹرکٹ سپیشل برابچ کے اہلکاروں کی نشاندہی پر استور سٹی پولیس کی کاروائی تانگیر فروڈی سے تعلق رکھنے والے یونس خان ولد جوہر دار سے تین ہزار گرام چرس برآمد . تفصیلات کے مطابق استور سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے ایک مخبر شخض کی اطلاع پر مشکوک شخض کی بسری چک پوسٹ سے راکھی شروع کی استور داخل ہونےکے بعد اس پر کڑھی نظر رکھی اور مین بازار بسم اللہ ہوٹل پر چائے پینےجارہا تھا کہ کسی اہلکار نےموچی تو کسی نے کوئی اور شعبہ کا شکل اختیار کر کے مشکوک شخض پر گیرا تنگ کیا ایک اور مخبر شخض سے کنفرم معلومات حاصل کرنے کے بعد استور سٹی پولیس کو فوری کاروائی کا اطلاع دیا استور سٹی پولیس نے بروقت کاروائی شروع کرکے ملزم کو تین ہزار گرام چرس سمیت ملزم کو گرفتار کیا. دواران تفتیش ملزم نی اقرار کیا کہ چرس استور میں بیچنے کے لئے لایا تھا. ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے. اس موقع پر ڈی ایس پر محمد شرین نے صحافیوں سے بات چت کرتے ہوئے کہا کہ استور ڈسٹرکٹ برانچ کے اہلکاروں نے انتھک کوششوں سے منشیات فروخت کرنے والے اہم شخض کو گرفتار کیا جس پر وہ سب خراج تحسن کے حقدار ہے اور ایس پی کے آنے پر تینوں اہلکار سعید,مشتاق اور بہادر کو نقد انعام کے ساتھ سند بھی دیا جائے گا . ہم ان اہلکاروں سمیت تمام ایجنسی کے بھائیوں سے امید رکھتے ہیں کہ جرائم کو جڑ سے مٹا نے میں اپنا کردار کرتے رہینگے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button