عوامی مسائل

مضر صحت گوشت کا قیمہ فروخت کرنے پر قصائی 15 دنوں کے لئے جیل پہنچ گیا

گلگت ( پ۔ر) سب دویژنل مجسٹریٹ گلگت خرم پرویز نےمضر صحت گوشت کا قیمہ بیچنے والے قصاب اسامہ ولد سعیدکو 15دن کیلئے جیل کی سزا سنا دی تفصیلات کے مطابق میت انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم اور فوڈ انسپکٹر راشد حسین قاسمی کی نشاندہی پہ پل روڈ پہ قصائی کو رنگے ہاتھوں غیر صحت بخش قیمہ فروخت کرنے کے جرم میں میونسپل فورس نے گرفتار کرے سب ڈویژنل مجسٹریٹ خرم پرویز کی عدالت میں پیش کر دیا قصائی کے اقرار جرم پہ انہیں 15دنوں کیلئے جیل بھیج دیا جبکہ قصائیوں کو وارننگ دی ہے کہ آئیندہ پابندی شدہ قیمہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

اسسٹنٹ کمشنر و سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے ھکم پہ میونسپل کارپوریشن فورس نے شہر میں غیر قانونی تجاویزات کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کیں گلگت شہر میں فٹ پاتھوں پہ غیر قانونی قبضے اور دکانداروں کی طرف سے تجاویزات کے خلاف ایکشن لیا گیا میونسپل کارپوریشن فورس نے انچارچ میونسپل کارپوریشن فورس میر جملہ خان کی قیادت میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے جو ٹیال سے گلگت شہر کے وسط شہید سیف الرحمن روڈ تک قبضہ مافیا سے واگزار کرایا اور انہیں نو ٹس دیا کہ آئیندہ کسی قسم کی عوامی املاک جس میں فٹ پاتھ اور رابطہ سڑکیں شامل ہیں پہ قبضے کی صورت میں انہیں جیل کی ہوا کھانے پڑے گی انکا کہنا تھا کہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے حکم پہ گلگت شہر کو غیر قانونی اقدامات سے پاک کر دیا جائے گا عوام میونسپل فورس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف مقامی انتظامیہ یا میونسپل کارپوریشن شکایات سنٹرز پہ اپنی شکایات درج کروائیں تاکہ غیر قانونی اقدامات کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروئی کی جاسکیں ۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button