سیاست

رمنجی لنک روڑ کی تعمیر کے لئے 98 لاکھ کا منصوبہ بجٹ میں رکھا گیا ہے، شاہ سلیم خان

چپورسن( اجلال حسین ) پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں کہ ٹھیکدار پیسے کھا کر غائب ہو جائے یہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہے ترقیاتی کاموں میں غفلت اور کرپشن پر نہ صرف ٹھیکدار بلکہ محکمے کے افسر بھی قانونی کے شکنجے میں آتا ہے۔ ہنزہ ضمنی انتخابات میں کامیاب کے بعد میر سلیم خان ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کا ہنزہ کے دور افتادہ گاوں چپورسن کے گاوں گاوں کا تفصیلی دورہ کیا جہاں پرعلاقے کے عوام نے نومنتخب ممبر کا ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکبادی دیتے ہوئے پرتپاک انداز میں اُن کا ا ستقبال کیا جبکہ دوسری جانب علاقے کے عوام میں درپیش مسائل سے آگا ہ کیا۔ ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان میر سلیم خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی زیر قیادت حکومت میں ترقی اور خوشحالی کے دور کا آغاز ہو چکا ہے جس سے علاقے کے عوام کو فائدہ ہو گا۔ ممبر قانون ساز اسمبلی نے مزید کہا کہ رمنجی گاوں کے عوام کو سفر مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے رمنجی لنک روڈ کی توسیعی کے لئے 98لاکھ کا خصوصی سکیم رکھا گیا ہے بہت جلد اس کا ٹینڈر ہو گا جبکہ پینے کے صاف پانی کا منصوبہ بھی آئندہ سال ترقیاتی بجٹ میں رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں سے التوا شدہ 10بیڈ ہسپتال کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت جس جگہ پر موزوں سمجھے گی وہاں ہستپال تعمیر کیا جائے گا جس کے لئے عوام متفق ہواور ہم نہیں چاہیتے ہے کہ انا کا مسلہ بنا کر علاقے کے عوام کو نقصان کا سامنا ہو۔ میر سلیم خان نے چپورسن کے عوام سے مخاطب میں کہا کہ نہ صرف ہنزہ بلکہ گلگت بلتستان میں چپورسن نہایت اہمیت کا حامل ہے ہم عوام کو یقین دلاتے ہے کہ سوست تا چپورسن لنک روڈ کئی سالوں سے التوا کا شکار ہے انشاللہ اپنے دور اقتدار میں اس لنک روڈ کو مکمل کرتے ہوئے عوام کو سفری مشکلات میں آسانی پیدا ہو گی۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ چپورسن میں تعلیمی معیار دیگر علاقوں سے بہت اچھا ہے اور ہم نوجوانوں کے لئے یوتھ لون دلائیں گے اور اس کے لئے نوجوان آگے آئے اور ہمسایہ ملک چین کے بارڈر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروبار کریں۔ حکومت ہر پڑھے لکھے شخص کو نوکری نہیں دے سکتی۔

میر سلیم خان نے ہنزہ سطح پر ایک جنرل باڈی بنانے کا فیصلہ کر لیا جس میں ہر گاوں کی نمائندگی ہوگی اس کے لئے چیپرسن کے عوام کو چاہیے کہ اپنے علاقے سے ایسے ایماندار اور قابل نمائندے کا انتخاب کرے تاکہ عوام کے مسائل منتخب نمائندہ اور سرکاری اداروں تک پہنچا سکے جس سے عوام ،کے مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ہو۔

میر سلیم خان نے عوام چیپرسن کا ضمنی انتخابات میں بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کیا اورکہا کہ وہ عوامی مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس موقعے پر عوام نے نو منتخب ممبر کو روایاتی تحائف بھی پیش کئے۔ چیپرسن کے دورے کے دوران جان عالم صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ تحصیل گوجال کے صدر عبدالرازق کے علاوہ درجنوں کارکنوں بھی ان کے ہمراہ تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button