متفرق

اُلٹی گنگا: ہنزہ میں سگریٹ اور نسوار کی دکانیں اجازت نہ ہونےکے باوجود کھلی، جنرل اور میڈیکل سٹورز بند

ہنزہ (رحیم امان) ہنزہ بھر میں جنرل سٹور،سبزی کی دکانیں اور میڈکل سٹورز کے علاوہ تمام ضروریات زندگی کی دکانیں بند مگر سگریٹ نسوار اور دیگر تمباکو نوشی کی دکانیں اور ہول سیلرز کی دکانیں جازت نہ ہونے کے باوجود کھلی ہیں۔ نسوار کے کاروبار سے منسلک افراد کورونا ٹیسٹ نہ ہونے سے کورونا کی پھیلاؤ میں تیزی آنے کا خطرہ بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے ملک بھر کی طرح ضلع ہنزہ میں میں بھی لا ک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف کاروبار سے منسلک دکانوں کے لیے اوقات کار اور ایام مختص ہیں مگر ان حالات میں تمباکو نوشی کی دکانیں جن کا ذکر ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ لسٹ میں موجود نہ ہونے کے باوجود کھلی رہتی ہیں حالانکہ اس صورتحال میں تمباکو نوشی اور اس کا لین دین کے باعث کرونا وائرس کی پھیلاؤ کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ضلع ہنزہ میں ضلعی انتظامیہ نے مختلف کاروباروں سے منسلک دکانوں مختلف دنوں میں کُھولنے کی اجازت دے رکھی ہے اور عمل درآمد کروانے کے لیے باقائدہ نوٹس جاری کئے جاتے ہیں ہنزہ کے بیشتر علاقوں میں تمباکو نوشی سے منسلک دکانیں مسلسل کھلی رہتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ نسوار گلگت بلتستان میں مقامی سطح پر تیار ہوتا ہے مگر آج تک اس کی تیاری میں موجود افراد کا نہ تو کورونا ٹیسٹ ہوا ہے اور نہ اس حوالے سے حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور خدشہ ہے کہ گلگت بلتستان میں نسوار کی ترسیل سے کورونا وائرس کی پھیلاؤ میں تیزی پیدا ہوئی ہے۔دنیا کے بہت سے ممالک نے ان حالات میں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی عائد کی ہے ان حالات کو مدنظر رکھ کراقدامات اُٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button