کوہستان (مانیٹرنگ ڈیسک) داسو کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تانگیر لرک کا نوجوان جاں بحق ۔ اعجاز ولد اسلم قوم مروچ کو نامعلوم افراد قتل کرکے موقع سے فرار ہوگئے ۔ مقتول کی لاش آر ایچ سی داسو میں پڑی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اعجاز نامی نوجوان خراب کار کو ٹرک میں لوڈ کرکےچلاس سے پنڈی جارہا تھا۔ سفر کے دوران تھک چلاس کا ایک باشندہ بھی موجود تھا۔ تھا، جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق مقتول نے پسند کی شادی کی تھی۔ سات ماہ قبل اس کی بیوی کو قتل کردیا گیاتھا۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آج کا وقوعہ بھی غیرت کے نام پر قتل کا شاخسانہ ہے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔