جرائم

بااثر شخص نے میرے گھر کی چاردیواری گرا دی، قتل کی دھمکی دی، ذولفقار آباد کا رہائشی فریاد لے کر میڈیا کے پاس پہنچ گیا

گلگت( کرائم رپورٹر) بااثر شخص نے غریب شخص کے گھر کی چاردیواری گرا دی اور اُسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ ذوالفقار آباد کا رہائشی کریم اللہ فریاد لے کر میڈیا کے پاس پہنچ گیا۔ آئی جی پی اور چیف سیکرٹری سے مدد کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق، کریم اللہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ عرصہ دراز سے ذوالفقار آباد میں میرے آباو اجداد کی بندوبستی زمین ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عثمان فاورق نامی ایک شخص میری زمین پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص جعلی کاغذات بنا کر میری زمین ہتھیانا چاہتا ہے۔

کریم اللہ نے مزید کہا کہ اتوار کی رات مذکورہ شخص نے فون کر کے زمین اس کے حوالے نہ کرنے کی صورت میں مجھے اور میرے اہل خانہ کو قتل کی دھمکی دی۔ میں ایف آئی آر درج کرنے کے لئے جوٹیال تھانے پہنچا۔ در خواست دینے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

کریم اللہ نے مزید کہا کہ عثمان فاروق نے پیر کے روز درجنوں ساتھیوں سمیت میرے گھر پر حملہ کیا دروازہ نہ کھولنے پر اُنہوں نے میرے گھر کی چاردیواری گرا دی۔ اُنہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص ایک جج کا ڈرائیور ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میری جان کو ان افراد سے خطرہ ہے۔

اُنہوں نے چیف سیکرٹری ،آئی جی پی سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جوٹیال تھانے میں ایف آئی آر کے لئے درخواست دینے کے باوجود ایف آئی آر درج نہ کرنے والوں اور مجھ سمیت میرے اہل وعیال کو قتل کی دھکمیاں دینے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button