ملک دشمن عناصر سی پیک منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، مولانا عبدالمجید

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس(بیوروچیف)صدر علماء یوتھ کونسل دیامر مولانا محمد شریف اور خطیب جامع مسجد ابراہیمی مولانا عبدالمجید نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر سی پیک منصوبے کو ناکام بنا نے کی کوشش کر رہے ہیں۔سی پیک کے کنٹینرز کو روکے رکھنا افسوسناک امر ہے۔حکومت ایسے عناصر کو لگام دے۔ملک دشمن قوتوں کو ناکام بنانے کے لئے عوام ہوشیاری سے کام لیں۔صوبائی حکومت کے اقدامات سے خطہ امن کا گہوارہ بن چکا تھا مگر اب دوبارہ اس کو خراب کرنے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے۔حکومت اپنی رٹ کو قائم رکھے اور حالات خراب ہونے سے بچائیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments