متفرق

ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری جوہر نفیس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

چلاس(مجیب الرحمان)انا للہ و انا الیہ راجعون!!!قوم کے معمار اور محسن معروف مدرس جنرل سیکرٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان جوہر نفیس دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے۔مرحوم اپنی خدمات کے سلسلے میں گلگت قیام پذیر تھے جہاں انہیں اچانک سینے میں درد کی شکایت ہوئی فوری طور پر سی ایم ایچ گلگت منتقل کر دیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا اور ہمیشہ کے لئے داغ مفارقت دے گئے۔مرحوم کی جسد خاکی گلگت سے چلاس روانہ کر دی گئی ہے۔چلاس میں بعد نماز ظہر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا جائے گا۔مرحوم اپنے پیشے سے انتہائی مخلص اور اساتذہ برادری کے مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے تھے۔انتہائی شفیق اور خوش اخلاق نیک سیرت اوصاف کے مالک تھے ۔ان کے شاگردوں میں بہت سارے اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہیں۔دیامر میں تعلیمی بہتری کے لئے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ یونیسیف کے فوکل پرسن کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔انکی رحلت کی خبر سنتے ہی علاقے میں افسردگی اور سوگ کا سماں ہے۔اور ہزاروں افراد انکے گھر میں پہنچ چکے ہیں۔مرحوم مدرس جوہر نفیس کا تعلق دیامر کے علاقے گوہر آباد سے تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button