عوامی مسائلکوہستان

داسو ڈیم، فریقین ڈیڈ لائن ختم کرنے میں ناکام

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان، متاثرین داسوڈیم زیرآب ،واپڈا حکام اور ورلڈ بنک کی ٹیم کے مابین مذاکراتی دور کا دوسرا روز بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ تینوں فریقین دیڈلاک ختم کرنے میں ناکام رہے ۔ متاثرین زیرآب داسو ڈیم نے اپنے 9نکاتی مطالبات کے حق میں پچھلے مہینے سے داسو ڈیم سائیڈ پر کام بند کئے رکھا ہے اور مختص کردہ زمینوں کے ریٹ جبری قراردیکر مسترد کیاہے جس سے کنٹریکٹر اور واپڈا کو روزانہ کروڑوں خسارے کا سامناہے ۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کنسلٹنٹ آفس داسو میں متاثرین کی مشترکہ زیرآ ب کمیٹی ممبران اور واپڈا حکام کے مذاکرات ہوئے جس میں ورلڈ بنک کے نمائندے بھی شامل تھے ۔ ورلڈ بنک کے ٹیم لیڈر مسٹر چاو ہاو زھانگ نے تمام فریقین سے مسلئے کے حل کی درخواست کی ہے اور متاثرین اور واپڈا حکام نے ورلڈ بنک کے یقین دلایاہے کہ وہ زمینی مسائل کو حل کرنے میں مخلص ہیں مگر اس میں وقت لگے گا۔ اس موقع پر ایم پی اے عبدالستار خان اور مسلم ن کے صدر سید گل بادشاہ بھی موجود تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button