عوامی مسائل

مدینہ کالونی سکردو کے مکینوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں، شریف اخونزادہ

سکردو(پ ر) آل بلتستان موومنٹ گلگت بلتستان کے مرکزی چیئرمین محمد شریف اخون زادہ نے کہا ہے کہ شیخ محسن علی نجفی کو شیڈول فورتھ سے ابھی تک نہ ہٹانے پر گلگت بلتستان کے عوام کی بے چینیاں بڑھ گئی ہیں ، انہیں شیڈول فورتھ میں ڈالنے کے باعث مدنیہ کالونی کے مکین مشکلات کا شکار ہیں ، سخت سردی میں ہیٹنگ کا بدوبست نہ ہونے کے باعث مدینہ کالونی کے مکین بیمار ہو رہے ہیں جبکہ تعلیمی اخراجات پورے نہ ہونے کے باعث مدینہ کالونی میں مقیم بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے ،صوبائی حکومت نے مدینہ کالونی کے مکینوں کے لیے جو ایک ماہ کا پیکج دیا ہے وہ ناکافی ہے ، اور ابھی تک پورا پیکج انہیں ملا بھی نہیں ، ایک ماہ کے لیے پیکج دینے کے مدینہ کالونی کے مکینوں کے لیے مسائل حل نہیں ہو سکتے

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا مستقل حل یہ ہے کہ شیخ محسن علی نجفی کو فوری طور پر شیڈول فورتھ سے ہٹایا جائے اور ان کے منجمد اکاونٹس بحال کیے جائیں ، دو ہزار سے زائد غریب نادار اور بے کس لوگ شیخ محسن علی نجفی کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے کے باعث متاثر ہو رہے ہیں جبکہ ان کے ماتحت چلنے والے سکولوں میں زیر تعلیم ہزاروں طلباء کا مستقبل بھی داو پر لگا ہوا ہے ،حکومت اس معاملے پر سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر شیڈول فورتھ سے نکالے ، رواں ماہ اسوہ ایجویکشن سسٹم کے تحت امتحانات ہونے والے ہیں ، ان کے امتحانات بھی متاثر ہو رہے ہیں عوام نے شیخ محسن علی نجفی کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے کے حوالے سے احتجاج بھی کر رہی ہے ، گلگت بلتستان کے عوام کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے شیخ محسن علی نجفی کو شیڈول فورتھ سے ہٹایا جائے ، شیخ محسن علی نجفی محسن گلگت بلتستان ہیں ، ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، انہیں شیڈول فورتھ میں ڈالنا انتہائی زیادتی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button