عوامی مسائل

ہنزہ، فوڈ انسپکٹر نے علی آباد میں کاروباری مراکز پر چھاپے مار، غیر معیاری اشیا تلف، جرمانے عائد

ہنزہ ( اجلال حسین ) فوڈ انسپکٹر ہنزہ سٹی مجسٹریٹ کا علی آباد کے مختلف کاروباری مراکز کا کامیاب چھاپہ درجنوں دکانوں کو جرمانے کرنے کے علاوہ وارنیگ بھی دے دیا۔گزشتہ روز ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد مصروف ترین بازار میں میونسپل کمیٹی ہنزہ کے فوڈ انسپکٹر پاسدار حسین ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سید جان اور سٹی تھانے کے قائمقام ایس ایچ او مبارک علی اور پولیس کی بھاری نفری نے مختلف دکانوں پر چھاپے مارے۔

اس موقع پر صفائی کے ناقص انتظام پر درجنوں دکانداروں اور تندور ملکان پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ناقص صفائی اور زائدالمعیاد اشیاء دکارن میں رکھنے اور بیچنے کے خلاف کاروائی پر عوامی حلقوں نے سرکاری اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے

اس موقع پر فوڈ انسپکٹر پاسدار حسین اور سٹی مجسٹریٹ نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ آج کے بعد روزانہ کی بنیاد پر علی آباد اور کریم آباد کے بازاروں میں صفائی کا نظام جانچنے کے لئے چھاپے مارے جائیں گے اورغیر معیاری اشیاء اور صاف ستھرائی کا خیال نہ رکھنے والے کاروباریوں پر جرمانے لگائے جائیں گے اور  قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی۔

فوڈ انسپکٹر اور سٹی مجسٹریٹ نے میڈیا اور دکانداروں کے سامنے ضبط شدہ اشیاء کو تلف کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button