متفرق

سلپی آر سی سی پل کی تعمیر کا پچاسی فیصد کام مکمل ہوگیا

گلگت (نعیم انور) سپلی آر سی سی پل کا تعمیراتی کام 85%مکمل ہوگیا،بقایا کام نومبر دسمبر میں ہنگامی بنیادوں پر کر دیا جائیگا نئے سال پر پی ڈبلیو ڈی غذر کے حکام پل کا باقاعدہ افتتاح کر کے پونیال اشکومن کے عوام کو تحفے کے طور پر پیش کرینگے ۔ پل کی تعمیر کی خبر سن کر عوام الناس میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ۔

گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر وقت میں پینتیس کروڈ کی خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والا سپلی آر سی سی پل تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ۔بی اینڈ آر ڈویژن غذر کے حکام کے مطابق پل پر کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے اور اب تک پل کا پچاسی فیصدکام مکمل ہو چکا ہے بقایا کام پر بھی کام تین شفٹوں میں بڑی تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔سپلی آر سی سی پل گلگت بلتستان کے چندبڑے منصوبوں میں سے ایک ہے ، انتہائی عوامی اہمیت کے حامل سپلی پل کا تعمیراتی کام کا ٹھیکہ جب بی ایل ٹی بی نامی پرائیوٹ کمپنی نے آج سے تقریباً دو سال قبل لیاتھا تب مقامی عوام کے زہنوں میں پل کی معیاری اور بروقت تکمیل کے حوالے سے کئی سوالات پیدا ہو رہے تھے اور لوگ اپنے اہم ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے کافی فکرمند اوربے چین نظر آرہے تھے مگر بی ایل ٹی بی نامی کمپنی کے مالکان نے اپنے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نہ صرف پل کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا بلکہ معیاری کا م کر کے گلگت بلتستان کی مختلف تعمیراتی کمپنیوں کا سابقہ ریکارڈ بھی توڈ دیا ہے ۔پل کی بروقت اور معیاری تعمیر پر عوام پونیال اشکومن نے صوبائی حکومت ،پی ڈبلیوڈی غذر کے حکام ،حلقے کے منتخب ممبر اور خاص کر متعلقہ تعمیراتی کمپنی کے مالکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خلوص نیت سے کام کرنے پر انکا شکریہ ادا کیاہے ۔

عوام الناس نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ،سیکرٹری ورکس گلگت بلتستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آئیندہ ضلع غذر کے دیگر اہم عوامی اہمیت کے منصوبوں کے ٹینڈرز میں مذکورہ کمپنی کو ترجیح دیں اور انھیں محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان کی طرف سے بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا جائیں تاکہ دیگر تعمیراتی کمپنیاں بھی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں اپنی بہترین کا رکردگی دیکھا سکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button