متفرق

گوہر آباد دیامر کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز

چلاس(مجیب الرحمان)گوہر آباد کے جنگل میں لگی آگ پر طویل جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔ڈپٹی کمشنر دلدار ملک کے احکامات کی روشنی میں تحصیلدار تنویر ریسکیو 1122،لیویز فورس اہلکار، فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے عملہ سمیت جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔اور مساجد میں اعلانات کے ذریعے مقامی افراد سے آگ بجھانے کے لئے مدد حاصل کی گئی۔جس کے بعد مشترکہ طور پر آگ بجھانے کے لئے کوششیں شروع کر دی گئیں۔اور طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے البتہ حکومتی سطح پر آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تحصیلدار تنویر نے میڈیا کے نمائندے کو بتایا کہ آگ پر اب مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔اب بھی جائے وقوعہ پر لیویز اہلکار تعینات ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button