متفرق

دل کا دورہ پڑنے سے خنجراب پر تعینات کے ایس ایف کا جوان جان بحق ہوگیا

ہنزہ خنجراب ٹاپ( اجلال حسین ) گزشتہ روز پاک چین سرحد پر دنیا کے بلند ترین ATM مشین کے افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈیوٹی پر تعینات خنجراب سیکورٹی فورس KSFپولیس کا جوان دل کا دورہ پڑنے کے باعث شہید ہو گیا۔

ضلع گلگت سے تعلق رکھنے والے قراقرم سیکورٹی فورس پولیس کا جوان مختار عالم ولد محمد موسیٰ ساکن گلگت محلہ نپورہ خنجراب ٹاپ پر گزشتہ روز ہونے والی دنیا کے بلند ترین مقام ATMمشین کی افتتاحی تقریب میں اپنی فرائض کو پورا کرتے ہوئے اچانک کا دورہ پڑنے سے شہید ہو گئے۔ شہید مختار عالم پاک چین سرحد پرگزشتہ روز ٹین کور کمانڈر ، وزیر اعلی گلگت بلتستان اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان کی نیشنل بنک آف پاکستان کی جانب لگائی جانے والیATMمشین کے تقریب میں آمد سے دس منٹ پہلے اچانک دل کا دورہ پڑ گیا اور ڈیوٹی پر تعین KSFکے ایس ایچ او رحامد حسین اور دیگر پولیس جوانوں نے بروقت مرحوم کو خنجراب بارڈ سے ہنگامی بنیادوں پر سوست روانہ کیا تاہم مرحوم وہ راستے میں باوردی شہید ہو گئے۔

مرحوم مختار عالم ولد محمد موسیٰ1972میں پیدا ہوئے تھے جبکہ01.10.1992میں گلگت بلتستان پولیس میں ملک اور عوام کی جان مال کی حفاظت کے لئے بھرتی ہو گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button