جرائم

سپیشل برانچ کی اطلاع پر چھاپہ مار کر استور پولیس نے ملزمان سے ہتھیار اور منشیات برآمد کرلیا

استور (بیورو رپورٹ) استور ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ کی اطلاع پر پولیس کا کامیاب سرچآپریشن، رات کے تاریخی میں استور پولیس نے ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ کی اطلاع پرگھر میں چھاپا لگا کر ملزم مجاہدین عرف بابر کے قبضے سے دو عدد تیس بور پیسٹل، ایک عدد ٹو ٹو اور تیس عدر رونڈجبکہ 170چرس کی پیکٹ بھی برآمد کیا ہے ،جبکہ دسٹرکٹ پولیس نے دوسرے گھر میں چھاپا لگا کر ملزم محمد طاہر سے ایک کلوچارسو گرام چرس اور ایک عدد ریفل بھی برآمد کیا دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ سٹی استور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اور استور پولیس کا مزید سرچ اپریشن جاری ہے ۔

اس موقعے پر ڈی ایس پی استور محمد شرین اور ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد ابرہیم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ منشیات اور اسلحے کا کاربار کرتے ہیں ان کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا جو بھی غیر قانونی دھندے کرتے ہیں ان کا گہرو تنگ کیا گیا ہے ۔آئی جی پی گلگت بلتستان کی ہدیت پر ایس ایس پی کے احکامات کے مطابق ہم نے رات کو مختلف گھروں میں چھاپے لگانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ جو لوگ منشیات جیسی لعنت سے لوگوں کی زندگیا تباہ کررہے ہیں ان کو بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پہچھے ڈالا جاے گا۔

دوسری جانب عوامی حلقوں نے ایس ایس پی استور، ڈی ایس پی استور، ایس ایچ او تھانہ سٹی استور اور ڈسٹرکٹ پولیس ڈسٹرکٹ سپیشل برنچ کی اس اہم کاروئی پر انھیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ استور پولیس نے جو کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ہم آئی جی پی گلگت بلتستان سے مطالبعہ کرتے ہیں کہ ایسے آفیسروں کی حوصلہ آفزائی کے لیے تعریفی اسناد کے ساتھ ساتھ ان کی پرموشن بھی کی جائے تاکہ استور پولیس مزید بہتر کام کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button