اہم ترینجرائم

ایمت اشکومن میں‌ غیرت کے نام پر پولیس اہلکار اور شادی شدہ خاتون قتل

اشکومن(کریم رانجھا)ایمت ڈوک واقعے کا مقدمہ درج۔ایک ملزم گرفتار۔ایف آٸ آر کے مطابق ملزم/ملزمان نے محرر تھانہ کو مسجد میں ہا تھا پاٸ کے بعد باہر بلا کر قتل کردیا۔جمعہ کی شب ایمت ڈوک کے مقام پر مبینہ طور پر غیرت کے نام پر دہرے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایمت تھانے کا محرر ہیڈ کانسٹیبل عبدالظاہر اور ایک شادی شدہ خاتون مسمات (ی )کو بیدردی سے آتشیں اسلحہ سے فاٸر نگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ایمت پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر نعشوں کو قبضے میں لے کر ایمت ڈسپنسری منتقل کر دیا اور ڈی ایس پی کے زیر نگرانی معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا۔اسی دوران بارجنگل کے مقام سے ایک ملزم مسمی عمر خان کوگرفتار کرکے تھانہ چٹورکھنڈ منتقل کردیا گیا۔ملزم مقتولہ کا شوہر بتایا جارہا ہے۔

پولیس تھانہ ایمت نے واقعے کے بیس گھنٹے بعد302, 34 کا ایف آٸ آر درج کرکے مصروف تفتیش ہے۔ایف آٸ آر کے مطابق مرحوم ہیڈ کانسٹیبل نماز پڑھنے قریبی مسجد گیا تھا جہاں مبینہ طور پر ملزم/ملزمان نے ہاتھا پاٸ کے بعد مسجد سے باہر نکال کر تشدد اور فاٸرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔مقتول ہیڈ کانسٹیبل کوپوسٹمارٹم کے بعد آج ہفتے کو آباٸ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ مقتولہ کی بھی تدفین کردی گٸ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button